حسین جمیل ایکوپیک لمیٹڈمیں سی ای او کے عہدے پر فائزہیں۔ حسین جمیل کا بزنس کا تجربہ پچھلے 20 سال پر محیط ہے۔ جب سے ایکوپیک قائم ہوئی ہے أپ اس کمپنی کے بانی اور سی ای او ہیں۔ أپ کی ذیرقیادت کمپنی نے اپنے کورپوریٹ تعلقات عامہ کو مضبوط اور ترقی کی منازل تک پہنچایا ہے ساتھ میں علاقائی اور ڈومیسٹک مارکیٹ میں اپنے پروڈکٹس کومتعارف کرایاہے۔ایکوپیک کے قیام سے پہلے أپ ایک کامیاب کاروباری شخصیت تھے اور پیکجنگ میٹیریل کی تجارت کیا کرتے تھے۔ بعدازاں أپ پیکجنگ پروڈکٹ تیار کرنے سے منسلک ہوگئے۔ أپ نے کراچی یونیورسٹی سے اعزازی ڈگری حاصل کی ہے